پاکستان کو کورونا کے معاملے پر امداد ملی یانہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا کے معاملے پر کوئی امداد نہیں ملی،صرف آئی ایم ایف نے قرضوں کی اقساط میں سہولت دی، اور غیرملکی قرضوں کی شرح سود کی ادائیگی میں ایک سال کی رائٹ ملی، کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، کوئی کتنا بھی

جھوٹ بولے عوام سچ ڈھونڈ لیں گے۔وزیراعظم نے ملاقات کرنے والے سوشل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے امتحان ہے۔ کورونا وبائی بیماری ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا کب تک رہے گا۔ قوم بن کر اس امتحان میں نبرد آزما ہونا پڑے گا۔ بھارت، بنگلا دیش اور افریقہ جیسے ممالک مشکل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، یورپ اور برطانیہ سے ہمارے حالات مختلف ہیں۔لاک ڈاؤن کے فیصلے پر میری رائے مختلف تھی۔ لاک ڈاؤن سے کمزور طبقہ پس گیا ہے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی، ہمیں لاک ڈاون کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنے چاہیے تھے۔ تعمیرات کھل رہی ہیں اب ہم جدید سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس علاقے میں کورونا ہو صرف اسے لاک ڈاؤ ن کیا جائیگا باقی میں کاروبار چلتا رہےگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زرمبادلہ گرگیا ہے۔ٹیکس گرگیا ہے، کاروبار بند ہوگئے پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کورونا کے معاملے پر ابھی کوئی امداد نہیں ملی۔ آئی ایم ایف نے صرف قسطوں میں سہولت دی۔ ہمیں صرف غیرملکی قرضوں پر شرح سود کی ادائیگی میں ایک سال کی رائٹ ملی۔ کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم پورے پاکستان میں شروع کریں گے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے میڈیا کا عروج اور زوال دیکھا۔ اینکرز کی ریٹنگ بڑھتی اور کم ہوتی بھی دیکھی۔ عزت اور ذلت سب اللہ کی طرف سے ہے۔ کوئی اگر یہ سمجھے کہ وہ دوسرے کو ذلت دے گا تو وہ غلطی پر ہوگا۔انسانوں کے ہاتھ میں عزت اور ذلت ہوتی توسارے پیسے والے ہی عزت دار کہلاتے۔ اللہ حق کے ساتھ ہے۔ سچ کو زیادہ دیر دبایا اور چھپایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو30 اکتوبرکے جلسے میں لوگوں سے بہت ریٹنگ ملی۔تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے سوشل میڈیا کو اپنایا۔ عارف علوی کے ساتھ مل کر میں نے سوشل میڈیا ٹیم بنوائی اور اس کو متحرک کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء کے بعد کرپٹ لوگ حکومت میں آئے، جن سیاستدانوں نے کرپشن سے پیسا بنایا وہ آزاد میڈیا سے خوفزدہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close