عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں پیٹرول 50روپے فی لیٹر ۔۔۔عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن نے پیٹرول 50روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کردیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے،اس وقت قوم کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے،پیٹرول کی قیمت آدھی نہیں تو ایک تہائی

ضرور کم کی جاسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے پر اعتماد نہیں۔لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ کابینہ اجلاس میں 150افراد موجود ہوتے ہیں،حکومت میں47وزیرہیں،پارلیمنٹ کو معطل کرنا غیر آئینی اور آئین کے ساتھ مذاق ہے،منتخب نمائندوں کی کارکردگی جاننا عوام کا حق ہے،ہم بحیثیت اپوزیشن اقدامات پر سوال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بتایاجائے اقدامات سیاسی ہیں یا قومی؟،سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ہر حربہ اپنائیں گے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ویڈیو لنک قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرےگی،یہ ایک سازش ہے اور ہم اس کاحصہ نہیں بنیں گے،تمام احتیاطی تدابیر اپنا کر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایاجاسکتا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے،قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close