کورونا بچاؤ ہدایات کی خلاف ورزی، جہلم میں 21 دکانیں سر بمہر کر دی گئیں

جہلم(طارق مجید کھوکھر) ضلعی انتظامیہ نے شہر کےتمام تاجروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنی کمیونٹی کے افراد میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز کے بارے آگاہی فراہم کریں، اور ان پر عمل درآمدیقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے

مطابق ہی ضلع جہلم میں کاروباری مراکز کھل سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں آج 12 دوکانوں کو سیل کیا گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ روز 254 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 45 مقامات پر خلاف ورزی کی گئی جن میں سے 19 افراد پر ایف آئی آرز اور دیگر پر 57200 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر لاک ڈاؤن کے دوران مجوئی طور پر 2113 مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 91 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 151 افراد کو خراست میں لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اجلاس میں متعلقہ افسران کو کارروایوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اس موزی مرض کو کنٹرول کرنے میں عوام الناس حکومت کا ساتھ دیں، اور دوکاندار حضرات ایس او پیز کے مطابق کام کریں ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لی جائے گی اور اس ضمن میں ہر گز کسی کو رعایت نہیں دی جا سکتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں