نیب پر کسی دم کا اثر نہیں ہوتا ،ترجمان نیب نے شیخ رشید کو کرارا جواب دیدیا

لاہور (پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس پر کسی دَم کا کوئی اثر نہیں ہوتا، ہر کارروائی آئین و قانون کے مطابق کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ نیب لاہور نے گذشتہ روز قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ

ہوئے۔ نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیاتھا اور اُن سے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔اس حوالے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے حالات میں نیب میں پیش نہیں ہوا جاسکتا جبکہ شہباز شریف نے نیب کو اپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے دم کیا تھا، اس لیے شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے، اب شہباز شریف لندن جائیں گے یا جیل وقت بتائے گا۔’17 اپریل کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا’،اس حوالے سے نیب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نیب کی بنیاد پر سیاست نہ کی جائے تو بہتر ہے، 17 اپریل کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، چند سوالات کے مفصل اور جامع جوابات درکار تھے۔نیب کا کہنا ہے کہ ہر کارروائی آئین و قانون اور شواہد کے مطابق کی جاتی ہے،نیب افسران کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا افراد سے نہیں اور نیب افسران کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔’ شیخ رشید نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے مؤقف کی تائید کر دی’،دوسری جانب ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بھی شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ رشید نے ان کے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے مؤقف کی تائید کر دی ہے۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق شہباز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی اور نیب کی اعلیٰ عدالتوں میں سُبکی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا راگ الاپنے والے آٹا اور چینی چوری کا حساب دیں اور شیخ رشید علم نجوم کو چھوڑ کر ریلوے کی وزارت پر توجہ دیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں