پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی، فیروز آباد کے ایس ایچ او نے دل جیت لیے

کراچی(پی این آئی)کرایس ایچ او فیروزآباد اورنگزیب خٹک کی جانب سے کارساز روڈ کے پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر انعام دیا گیا ، اچی میں کارساز روڈ کے پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر چیزیں فروخت کرنیوالے مجبور وغریب بچوں کے بھی

مزے آگئے۔اس موقع پر قریب ہی سڑک پر موجود چیزیں فروخت کرنیوالے غریب بچے یہ منظر حسرت سے دیکھتے رہے۔ایس ایچ او فیروزآباد نے اس بات کا فوری نوٹس لیا اور موجود بچوں کو دور ہٹانے کے بجائے انہیں اپنے پاس بلایا اور ان سے باتچیت کی۔اس موقع پر ایس ایچ او نے فراغدلی اور خداترسی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے بلاتفریق پولیس اہلکاروں کو دیئے جانے والے انعام کے مساوی لفافے ان بچوں میں بھی تقسیم کیے۔بچے پولیس کی جانب سے انعام پاکر خوشی سے پھولے نہیں سمائے اور لفافے میں موجود اچھی خاصی رقم پاکر پولیس کو دعائیں دیتے ہوئے وہاں سے گھروں کو روانہ ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں