کورونا کی وجہ سے پاکستان بچ گیا،شیخ رشید کا متنازعہ بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) کورونا کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا ہے ورنہ پاکستان کے پاس ادائیگیوں کیلئے پیسے نہیں تھے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے

پاکستان کو قرضوں کی ادائیگیوں میں وقفہ مل گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیوں کی ری شیڈیولنگ کر دی ہے جس کے ہعد پاکستان کو قرض ادا کرنے کیلئے اضافی وقت مل گیا ہے۔ آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں کی جانب سے مالی امداد کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں بہتری اور ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے مالی امداد کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں فنڈ کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قدر میں بہتری ہوئی ہے اور معیشت میں بھی بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی رہی۔ڈیڑھ سال بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں 1500 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس32 ہزار831 پر بند ہوگیا۔ حصص کی مالیت میں 220 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی رہی۔ اس کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 38پیسے کمی ہو گئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا ہے ورنہ پاکستان کے پاس ادائیگیوں کیلئے پیسے نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close