کورونا وائرس بے قابو ہو گیا،لاک ڈاؤن میں 3ہفتوں تک توسیع کر دی گئی

برطانیہ (پی این آئی) برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جاری لاک ڈاؤن میں 3ہفتوں تک توسیع کی گئی ہے جس کی مدت اگلے ماہ 7مئی تک رہے گی۔اس حوالے سے برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ

موجودہ صورتحال میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جاسکتی۔ایسا کرنے سے لوگوں کی صحت اور ملکی معیشت کو مزید خطرہ ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی، برطانیہ ایک لاکھ سے زائد کورونا مریضوں والا چھٹا ملک بن گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مزید 4 ہزار 617 مریض سامنے آئے جبکہ مزید 861 کا انتقال ہو گیا، اسپین میں بھی مزید 318 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ بلجیم میں بھی 417 افراد جان سے گئے۔نیدرلینڈز میں 181 افراد چل بسے، چین کے بعد جنوبی کوریا، آسٹریا، آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ بھی کورونا وائرس پر تیزی سے قابو پانے لگا۔ امریکا 33 لاکھ 45 ہزار ٹیسٹ کے ساتھ ٹیسٹنگ میں سب سے آگے، جرمنی 17 لاکھ اور روس 16 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرا کے کورونا کے خلاف جنگ میں بھرپور طریقے سے شریک ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ کا کہنا تھا کہ یورپ مستقل کورونا طوفان کے نشانے پر ہے، دنیا بھر میں کورونا کیسز کی نصف تعداد یورپی ممالک میں ہے، کورونا کے خلاف اقدامات میں کمی نہ کرنا ابھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈبلیو ایچ او کاکہنا تھا کہ یہ وقت مل کر کام کرنے کا ہے ،تمام ممالک اس وبا کے خلاف مل کر کام کریں، دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات میں سے 65 فیصد ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں