کورونا وائرس، ڈونلڈ ٹرمپ معیشت پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سےپریشان،امریکا میں لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ملک بھر پر لگے لاک ڈاون کے خاتمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے نئی منصوبہ بندی کااعلان کاکردیاہے۔ امریکی صدر کے نئے منصوبے کے مطابق امریکا کی تمام ریاستوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ تین مرحلوں پر مشتمل اس منصوبہ بندی کا

مقصد کورونا کے ساتھ جنگ کے ساتھ ساتھ تباہ ہوتی معیشت کو سنبھالا دینا ہے۔مریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی وبا کے باعث معیشت پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ امریکہ کھلنا چاہتا ہے۔‘امریکی صدر کا کہنا تھا ’ہماری معیشت کو سرگرم ہونا چاہیے اور ہم یہ بہت جلد واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔‘’ہم نے اپنی معیشت کو اس لیے بند کیا کیونکہ ہم یہ جنگ جیتنا چاہتے تھے۔ اور اب ہم اسے جیت رہے ہیں۔‘انھوں نے بتایا نے کہ تمام ریاستیں اپنے الگ الگ طریقہ کار پر کھلیں گی۔گذشتہ چار ہفتوں کے دوران 2 کروڑ افراد کا کہنا تھا کہ وہ بے روز گار ہو گئے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شرح دوگنی ہو سکتی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا ’تمام ریاستیں مختلف ہے کچھ جلدی کھل جائیں گی اور کچھ کو تھوڑا مزید وقت چاہیے۔‘انھوں نے ریاستوں کو ہمسایہ ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی پیدا کرنے کو کہا۔ان کا کہنا تھا ’ہم گورنرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ٹیسٹوں کے لیے بھی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔‘بی بی سی کے مطابق در پردہ چین اور عالمی ادرہ صحت کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکی حکومت کو مناسب انداز سے کورونا وائرس کے متعلق خبردار نہیں کیا گیا تھا۔’میں ناراض تھا کیونکہ ہمیں اس بارے میں پہلے بتایا جانا چاہیے تھا۔‘’لوگوں کو ہمیں اس بارے میں بتانا چاہیے تھا۔ انہیں باقی تمام دنیا کو بتانا چاہیے تھا۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ چین کے بارے میں کہہ رہے ہیں تو ان کا جواب تھا ’میں کچھ نہیں کہوں گا۔‘وائٹ ہاؤس کی یاداشت کے مطابق انہیں پہلی بار جنوری میں خبردار کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چین کے سفر پر فوری پابندی کے بعد مارچ کے وسط تک بہت سا قیمتی وقت ضائع کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close