تبلیغی اجتماع منسوخ کیوں نہیں کیا؟ بھارتی حکومت نے تبلیغی جماعت کے امیر پر قتل خطا کا مقدمہ بنا دیا

نئی دیلی(پی این آئی)بھارت میں پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بننے کے الزام میں تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کاندھلوی کے خلاف قتلِ خطا کا مقدمہ درج کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا سعد کاندھلوی نے 2 مرتبہ نوٹس بھجوانے کے باوجود کورونا

کے پھیلاؤ کے پیش نظر نئی دہلی میں نظام الدین ایریا کے تبلیغی مرکز میں ہونے والا اجتماع منسوخ نہیں کیا۔پولیس کے مطابق 17 ریاستوں میں سامنے آنے والے ایک ہزار سے زائد کورونا کے کیسز کا تعلق اس اجتماع سے بنتا ہے اور یہ سب مبینہ طور پر بیرون ملک سے آنے والے تبلیغی ارکان سے متاثر ہوئے ہیں۔اس سے قبل دہلی پولیس نے مولانا سعد کاندھلوی کے خلاف اجتماع پر پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا اور اب اس میں قتلِ خطا کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جس کے تحت ان کی ضمانت بھی نہیں ہوسکتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 13 مارچ کو ہونے شروع ہونے والا اجتماع 24 مارچ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے باوجود بھی ختم نہیں ہوا۔دوسری جانب اس وقت خود ساختہ تنہائی میں موجود تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کاندھلوی اور تبلیغی جماعت نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔تبلیغی جماعت کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 22 مارچ کو ملک گیر کرفیو کے اعلان کے فوری بعد مرکز میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں اور تمام افراد کو گھروں کو چلے جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔’اچانک لاک ڈاؤن کے باعث مرکزمیں لوگ پھنس گئے تھے’،تبلیغی جماعت کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے 2 دن بعد اچانک لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا اور ریاستی سرحدیں بند ہونے سے بیشتر لوگ پھنس کر رہ گئے، ایسے میں مرکز کے پاس ان افراد کو پناہ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا البتہ ان سب کو تمام حفاظتی اقدامات کے تحت ٹہرایا گیا تھا۔مرکز نظام الدین کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس دوران وہ پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے جب کہ یہاں آنے والے طبی عملے کے ساتھ بھی مکمل تعاون کیا گیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں