عمران خان نے سازش کے تحت کس کی چھٹی کروا ئی؟ قریبی ساتھی نے سنگین الزام عائد کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے انکشاف کیا ہے کہ 92 ءکے ورلڈکپ وننگ کپتان اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جاوید میانداد کو ٹیم سے نکالنے کیلئے سازش رچائی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”1993ءمیں جاوید میانداد

کو قومی ٹیم سے نکالنے کیلئے ایک سازش رچائی گئی اور اس وجہ سے ہی میرا موازنہ ان کیساتھ کیا جانے لگا۔ ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ میں جاوید میانداد کا ایک فیصد بھی نہیں تھا اور نمبر چار پر بیٹنگ کرتا تھا اور جب میانداد کو نکالا گیا تو مجھے نمبر چھ پر بھیج دیا گیا۔ جب میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتا تھا تو میری اوسط 55 تھی اور چھٹے نمبر پر جانے کے بعد میری کارکردگی کا گراف نیچے آ گیا، وہ جانتے تھے کہ اس پوزیشن پر مجھے مشکل سے ہی بیٹنگ کا موقع ملا کرے گا۔“انہوں نے بتایا کہ ”اس وقت وسیم اکرم ٹیم کے کپتان تھے لیکن میانداد کے ٹیم سے نکالے جانے کا ذمہ دار وہ تھا جو حکم جاری کرتا تھا اور وہ عمران خان تھے۔ میانداد کو 1996ءکے ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن میں 15 رکنی سکواڈ کا حصہ تھا۔ جاوید میانداد نے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں سے درخواست کی کہ وہ ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سب سے زیادہ میگاایونٹس کھیلنے کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں، لہٰذا میں دستبردار ہو گیا ۔ اس وقت میں کیرئیر کے عروج پر تھا لیکن پھر بھی میں نے قومی سکواڈ میں اپنی جگہ کی قربانی دیدی کیونکہ میں جاوید میانداد کی بہت عزت کرتا تھا۔“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close