الٹی تبدیلی چل پڑی ، کرپشن الزاما ت پر برطرف سابق وزیر کی کابینہ میں واپسی ،نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) کرپشن کے سنگین الزامات پر وفاقی کابینہ سے فارغ کیے گئے سابق وزیر برائے قومی صحت عامر کیانی کو جلد ہی اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی نے بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا

ہے کہ اس ملاقات کے بعد عامر کیانی کو بہت جلد اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ملاقات میں کوروناکی صورتحال میں پارٹی کومتحرک کرنےپربات چیت ہوئی اور کوروناریلیف ٹائیگرفورس کےکام کےطریقے کار کےمختلف آپشن زیربحث آئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےعامرکیانی کوسیاسی حکمت عملی اورپارٹی سےمتعلق بھی اہم ٹاسک سونپ دیا۔خیال رہے کہ سابق وزیر برائے قومی صحت عامر کیانی کو 19 اپریل 2019 کو مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات پر وفاقی کابینہ سے فارغ کیا گیا تھا۔ جب عامر کیانی وزیر تھے اس وقت ادویات کی قیمتوں میں اچانک 300 سے 400 فیصد تک اضافہ ہوا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close