لاک ڈاؤن ، انڈونیشیا کے ایک گاؤں کیپوہ میں بھوتوں کا راج

جکارتا(پی این آئی)کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تقریباً دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تاکہ لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ غیر ضروری طور پر بار بار گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔اس صورتحال میں انڈونیشیا کے ایک گاؤں کیپوہ میں بھوتوں کو چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ وہاں کے لوگ

گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔ انڈونیشیا میں جاوا کے جزیرے پر واقع گاؤں کیپوہ میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر مقامی پولیس کے ساتھ مل کر رضاکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے خود کو بھوتوں کی طرح بنایا۔لوگوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے تمام رضاکار کفن میں خود کو لپیٹ کر چہرے پر میک اپ کر کے گاؤں میں جگہ جگہ بیٹھ گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق رضاکاروں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ لوگ گھروں میں بھوتوں کے خوف کے مارے ہی محفوظ رہیں اور کورونا وائرس پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم کچھ منفرد کرنا چاہتے تھے جس کا اثر مختلف ہو اور بھوتوں سے لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں اس لیے اگر لوگ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے تو انہیں اس طرح سمجھایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے انڈونیشیا بھی متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 4ہزار 557 ہے جب کہ اموات کی تعداد 400 کے قریب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close