سندھ کے بعدپنجاب میں بھی مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد کو کاروبار کھولنے کی اجازت مل گئی

لاہور(پی این آئی)حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد کو آج سے کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان کی سربراہی میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیشنری و کتب کی دکانیں، شیشہ سازی کے یونٹس، پیپر اینڈ

پیکیجنگ، پودوں کی نرسریاں، شعبہ معدنیات، عمارات گرے اسٹرکچر اور سڑکوں کی تعمیر سے منسلک کاموں، اینٹوں کے بھٹوں آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کی سروسز، سڑکوں کی تعمیرات کے کام کی اجازت دی جارہی ہے۔اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق جن شعبوں، صنعتوں کو پہلے ہی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جا چکا ہے وہ بھی طے کیے گئے ایس او پیز کے مطابق کام کرتے رہیں گے، اس کے علاوہ کھولے جانے والے شعبے اور دکانیں کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق ایس اوپیز پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ دفاتر، دکانوں پر ماسک، سینیٹائزر کی دستیابی اور دیگر ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی، لیبر اور دیگر افراد کو آمد و رفت کے لیے پرائیویٹ ذریعے کا انتظام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 21 اضلاع میں گندم کٹائی کا کام شروع ہے جس پر چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے مراحل اور بار دانہ کی فراہمی میں کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک بڑھادیا ہے تاہم اس دوران کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں