حکومت نے نجی ائیرلائنز کو پاکستان سے پروازوں کی اجازت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت پاکستان نے بین الاقوامی نجی طیاروں کو آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی نجی طیاروں کو پروازوں کو خصوصی اجازت 14 سے 19 اپریل تک کے درمیان ہو گی۔سول ایوی ایشن ڈویژفن کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی نجی طیاروں کی

پروازوں کو کراچی، لاہور اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق پروازوں کو احتیاطی تدایبر پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، سی اے اے نے واضح کیا ہے کہ طیاروں کے عملے اور مسافروں کی صحت کا لازمی خیال رکھنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ جاری کردہ ہدایت نامے (ایس او پیز) پر لازمی عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔دوسری جانب مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے واپس لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،4 اپریل کوفضائی حدود کھولنا شروع کردی تھیں،رواں ہفتے 2 ہزار مسافروں کو واپس لے کر آئے ہیں،ہماری سرحدیں بدستور بند ہیں، انشااللہ تمام پاکستانی محفوظ طریقے سے پاکستان آسکیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 اپریل کوفضائی حدود کھولنا شروع کردی تھیں،رواں ہفتے 2 ہزار مسافروں کو واپس لے کر آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ منگل سے 20 اپریل تک 6 ایئرپورٹس کھول دیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو واپس لانے میں آسانی ہوگی۔معید یوسف نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم 33 ہزار پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں،اس وقت ہمارا مزدور طبقہ جو بیرون ملک ہے اور وہ قیدی جو رہا ہوئے وہ ہماری ترجیح ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت سے وہ پاکستانی ہیں جن کے ویزہ ایکسپائر ہوچکے ہیں ان کی واپسی اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ چمن اور طور خم بارڈر پر قرنطینہ کا انتظام کرلیا ہے،جو پاکستانی افغانستان میں موجود ہیں ان کو واپس لانے کی تیاری کرلی ہے۔معید یوسف نے کہا کہ ہماری سرحدیں بدستور بند ہیں، انشااللہ تمام پاکستانی محفوظ طریقے سے پاکستان آسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close