ماڈل ایمان علی کا دور کی ماڈلز پر متنازع تبصرہ,ساتھی ماڈل مشک کلیم سےشدید تنقید کا سامنا

کراچی(پی این آئی)ایمان علی نے چند روز قبل ایک انٹرویو دیا تھا جس دوران انہوں نے موجودہ دور کی ماڈلز کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ایمان علی نے کہا تھا ‘اگر پہلے کی فیشن انڈسٹری کو دیکھا جائے تو ذہین عورتیں ہی ماڈل بنتی تھیں لیکن اگر حالیہ دور کی بات کی جائے تو ایسا نہیں ہے’۔ماڈل ایمان

علی نے موجودہ دور کی ماڈلز کی ذہانت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آج کل کی ماڈلز جس طرح سے بولتی ہیں مطلب ایسا لگتا ہے کہ ان کی جرنل نالج بھی نہیں ہے’۔بعدازاں ایمان علی کے ان خیالات پر مقبول ترین ماڈل مشک کلیم نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ماڈل مشک کلیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ لکھی جس میں انہوں نے لکھاکہ ‘میں حیران ہوں کہ جس کو میں پسند کرتی تھی وہ اس طرح کی بات کرسکتی ہیں’۔مشک کلیم نے کہا کہ ‘اس بات کا کیا مطلب ہے کہ ہمیں بولنا نہیں آتا اور ہمارے پاس جرنل نالج بھی نہیں ہے، اگر انگریزی بولنے کی بات کی جائے تو یہ ہماری مادری زبان نہیں ہے اور ہر کوئی اسے اچھی طرح سے نہیں بول پاتا جس میں کوئی برائی نہیں’۔خیال رہے کہ پاکستان فیشن انڈسٹری کی نوجوان ماڈل مشک کلیم نے میلان فیشن ویک 2019 میں معروف اطالوی ڈیزائنر اسٹیلا جین کے لیے ریمپ پر واک کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں