کورونا وائرس کیخلاف اقدامات، مثال قائم ہو گئی ، وزیراعظم ہائوس کو قرنطینہ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا

آزادکشمیر(پی این آئی) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے۔ کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں

اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کے لئے قرنطینہ سینٹر بنا دیئے گئے ہیں۔اسی دوران وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے وزیراعظم ہاوس کو قرنطینہ سینٹر میں منتقل کر دیا ہے جس کے بعد وہاں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر خان کا کہنا تھا کہ اس وقت وزیراعظم ہاوس کا اس سے بہتر استعمال نہیں ہو سکتا ۔ہمارے لوگوں کو اس کی ضرورت تھی،ا س لئے اسے قرنیطنہ سینٹر میں تبدیل کرکے لوگوں کے لئے کھول دیا گیا ہے اور انہیں بہترین سہولیات دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وزیراعظم ہاوس میں 54 افراد کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ ابھی تک 23 افراد یہاں سے صحت یاب ہو کر چلے گئے ہیں جبکہ باقی افراد کا بھی اطمنان سے علاج کیا جا رہا ہے۔راجہ فاروق حید ر خان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم ہاوس اس لئے دیا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ ہسپتالوں میں زیادہ رش نہ ہو جائے، میں نے ایک کوشش کی ہے کہ لوگوں کو یہاں بھی سہولیات فراہم کر سکوں ۔یاد رہے کہ کورونا وائر س نے اس وقت آزاد کشمیر سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میںلیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 94 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں