2013 میں دھاندلی نہیں ہمیں بری طرح شکست ہو ئی تھی، ہم نےویسے ہی شور مچائے رکھا تھا، جہانگیر ترین پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)2013 کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی، 66 فیصد حلقوں میں ہمیں 20 فیصد بھی ووٹ نہیں پڑے تھے، ہم نے ویسے ہی دھاندلی دھاندلی کا شور مچائے رکھا۔ انہوں نے

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 کے الیکشن میں ہمیں بہت بری شکست ہوئی تھی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے تب ہی وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ ہم الیکشن نہیں جیت سکتے کیونکہ ہمارے امیدوار سیاسی خاندانوں کے نہیں ہیں. انہوں نے کہا پاکستان میں الیکشن سیاسی خاندانوں سے جیتا جاتا ہے. انہوں نے بتایا کہ 2018 کے الیکشن میں ہمارے وہی امیدوار جیتے ہیں جو 2013 کے الیکشن کے بعد پارٹی میں آئے تھے اور سیاسی خاندانوں سے ہیں. جہانگیر ترین نے بتایا کہ جب ہم پنجاب سے جیتے تو ہم نے شکر ادا کیا کیونکہ زیادہ تر لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ ہم وفاق میں جیت بھی گئے تو پنجاب میں پی ٹی آئی نہیں جیت سکے گی. انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں زیادہ تر لوگ اسی لیے انکے خلاف ہیں کیونکہ انہوں نے سیاسی خاندانوں کو پارٹی میں لانے کی بات کی تھی اور پارٹی کے بہت سے لوگ سمجھتے تھے کہ میں نظریے کے خلاف ہوں. انہوں نے مزید بتایا کہ میں نےوزیراعظم عمران خان کو بتایا تھا کہ وزارتِ عظمی کی مالا کا ایک ایک موتی چن کے لانا پاڑتا ہے اور اس کیلئے ہم نئے لوگوں کو لے کر آیا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت سے امیدواروں کو وہ خود توڑ کر پی ٹی آئی میں لائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں