حکومت کا شاندار فیصلہ ، 300 یونٹ تک بجلی کا استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے تین ماہ تک بِل بالکل معاف کرنے پر غور شروع، سفارش کر دی گئی

اسلا م آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت بجلی کے صارفین کو 185 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دینے پر غور کر رہی ہے۔ -ذرائع کے مطابق ریلیف پیکیج کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیش کر دیا گیا ہے، جس میں 3 سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بلز کی ادائیگی 3 ماہ تک مو?خر کرنے کی

سفارش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 300 یونٹ والے صارفین کو 22 ارب روپے تک کا ریلیف فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کورونا ریلیف پیکیج کے تحت فیول ایڈجسٹمنٹ کو 3 ماہ کے لیے مو?خر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کو 75 ارب روپے کا ریلیف فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجلی بلز واجبات کو بھی 3 ماہ کے لیے مو?خر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واجبات کی مد میں صارفین کو 60 ارب روپے کا ریلیف فراہم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صنعتی صارفین کے ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ صنعتی صارفین کو ٹیرف کمی کی مد میں 13 ارب روپے کا ریلیف فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں