کوروناوائرس کی دوا تیار, عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیوجی کیمیکلز نے دعوی ٰ کر دیا

ٹوکیو(پی این آئی)جاپان کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیوجی کیمیکلز نے کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعوی کردیا ہے۔اس حوالے سے فیوجی فلم تویاما کیمیکلز کے صدر جنجی اوکادا نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی نے انفلوئنزا اینٹی وائرل ڈرگ کے تیسرے فیز میں تیار کی جانے والی دوا جسے

اویگان ٹیبلیٹ کا نام دیا گیا ہے، کا کلینیکل ٹرائل شروع کردیا ہے۔اس دوا کا جنرک نام فیوی پیراور رکھا گیا ہے اس دوا نے کورونا وائرس کے خلاف بہترین نتائج دیئے ہیں ۔جاپانی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوا نے سینٹرل نروس سسٹم کی بیماریوں کے خلاف بہترین نتائج دیئے ہیں جبکہ ماضی میں یہ دوا سارس کی بیماری کے خلاف بھی بہترین نتائج دے چکی ہے۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ فیوجی فلم اور اس کی زیلی کمپنیوں نے مارچ کے آغاز میں دوا کی تجرباتی پیمانے پر تیاری شروع کردی ہے تاہم اس دوا کو جاپانی حکومت کے تعاون سے جاپانی مارکیٹ میں اور عالمی سطع پر تقسیم کیا جائے گا۔اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے بتایا ہے کہ ان کی فیوجی کیمیکلز کے حکام سے دوا کی تیاری اور تقسیم کے حوالے سے بات ہوچکی ہے اور اگر دوا نے بہتر نتائج دیئے تو وہ دوا کی بہت بڑی مقدار اپنی جانب سے حکومت پاکستان کے توسط سے پاکستانی عوام کے لیے روانہ کریں گے۔رانا عابد حسین نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں بیرون ملک مقیم پاکستان زیادہ سے زیادہ پاکستان کے عوام کے لیے جو کچھ ہوسکتا ہے وہ کریں اور مشکل وقت میں پاکستانی ہونے کا حق ادا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں