کورونا وائرس ، اماراتی ائیرلائنز نے مثال قائم کر دی، دنیا بھر میں بالکل مفت فلائٹس چلانے کا اعلان کر دیا

دُبئی(پی این آئی) اماراتی ائیرلائن نے دنیا بھر میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس لانے کیلئے مفت فلائٹس چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ ‘ایمریٹس’ ائیرلائن اگلے ہفتے سے اماراتی شہریوں کو لانے کیلئے خصوصی فلائٹس چلائے گی: ‘ایمریٹس’ ائیرلائن کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو شیک احمد بن سعید المختوم نے اپنے

ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ائیرلائن اگلے ہفتے سے دنیا بھر میں موجود متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلائے گی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے امارات ائیرلائنز کو 6 اپریل سے محدود پیمانے پر پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ شیخ احمد بن سعیدآل مکتوم نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی اور کہا ہے کہ ان پروازوں کے ذریعے ابتدا میں صرف یو اے ای سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو سوار کیا جائے گا اور بہت جلد اس کی تفصیل کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جانب سے رہائشی ویزوں کے حامل افراد کے مملکت میں داخلے پر عائد عارضی پابندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کر دی ہے۔ اس طرح مملکت میں واپسی کے منتظر افراد کو مزید دو ہفتے انتظار کرنا ہو گا۔ اماراتی حکام کے مطابق رہائشی ویزہ ہولڈرز کے مملکت میں داخلے پر پابندی کا مقصد کورونا وائرس کی حالیہ وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے آج ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ویزہ ہولڈرز کے داخلے پر یہ پابندی مملکت میں مقیم افراد کی صحت اور زندگی کے تحفظ کی خاطر لگائی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو اماراتی ویزوں کے حامل ہیں، تاہم مملکت میں داخلے کی پابندی کے باعث دیگر ممالک میں موجود ہیں، وہ اپنی رجسٹریشن ’توجدی فار ریزیڈنٹس‘سروس میں کروا لیں۔ جس کا حال ہی میں آغاز ہوا ہے۔ تاکہ کسی ہنگامی صورت میں ان کی امارت میں فوری واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close