ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں، مولانا فضل الرحمان نے ٹائیگر فورس کی مخالفت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی گئی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو مسترد کردیا۔مولانا فضل

الرحمان نے کہا کہ اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک کی نیت کرنی چاہیے، ہم ٹائیگر فورس کی طرف سے کسی ریلیف کے کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں اپنے رضاکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کی معاونت کریں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کورونا ٹائیگر ریلیف فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جو کہ لوگوں کو امداد پہنچائے گی اور وائرس سے متعلق آگاہی اور آئسولیشن کا طریقہ کار بتائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کو سرمائے سے شکست نہیں دی جاسکتی، پوری قوم متحدہ ہوگی تو کامیابی ملے گی، کورونا کے خلاف ہماری طاقت ایمان اور نوجوان ہیں۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی بھی ٹائیگر فورس کے قیام کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس اقدام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس کورونا کے خلاف قومی کوششوں کو سیاسی بنا دے گی، اس وقت کوئی قومی تعاون پالیسی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ حکومت سے رہنمائی لیتے ہوئے محلہ کمیٹیاں قائم کرے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور این جی اوز کے نمائندے شامل ہوں۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close