کورنا وائرس کے کتنے مریضوں علاماتیں ظاہر ہوتی ہی نہیں اوریہ وبا کتنے سال تک دنیا میں تباہی مچاتی رہے گی ؟ ماہرین نے اب تک کی خطرناک پیشنگوئی کر دی

نیویارک(پی این آئی) امریکی ادارہ صحت (سی ڈی سی)نے کورونا وائرس کے متعلق دو انتہائی تشویشناک خبریں دے دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے چار میں سے ایک مریض میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور وہ شخص لاعلمی

میں ہی دوسرے افراد میں وائرس منتقل کرنے کا سبب بنتا ہے۔ دوسرے ڈاکٹر رابرٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر آئندہ دو سال تک دنیا میں رہے گا۔ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 25فیصد لوگوں میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور یہی لوگ وائرس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب بن رہے ہیں کیونکہ انہیں خود معلوم نہیں ہوتا کہ وہ وائرس کا شکار ہیں چنانچہ وہ میل جول جاری رکھتے ہیں اور دوسروں کو متاثر کرتے چلے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم لوگوں کے لیے نئی ہدایات جاری کرنے جا رہے ہیں جس میں ایسے لوگوں کو بھی محتاط رہنے کو کہا جائے گا جو بظاہر کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔ اگر ہم وائرس کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تو ایسے لوگوں کو بھی سماجی میل جول سے گریز کرنا ہو گا۔ ہر شخص صرف انتہائی ضرورت کے وقت باہر نکلے اور فیس ماسک لازمی پہنے، خواہ وہ خود کو صحت مند ہی سمجھ رہا ہو۔“ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی متعدد مختلف ویکسینز کے ٹرائل کیے جا رہے ہیں لیکن ممکنہ طور پر ان میں سے کوئی بھی 12سے 18ماہ تک مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو گی۔ اس وقت تک محض احتیاط ہی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک سکتی ہے۔ہمیں کورونا وائرس کے مسئلے کوحتی الامکان سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ جلدی ختم نہیں ہونے والا۔ اس کے مکمل خاتمے میں 2سال تک لگ سکتے ہیں۔“ واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 2لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں اور 4ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close