کورونا وائرس سے بچنے کا طریقہ مل گیا، وہ 7بنیادی اصول جن پر عمل کرکے لاکھوں لوگ صحتیاب ہوگئے ،ضرور جانئے

اسلام آباد(پی این آئی) کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ابھی تک دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 59 ہزار ہو گئی ہے جبکہ 42 ہزار سے زیادہ افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی دوران اپنی یوٹیوب ویڈیو میںبات کرتے ہوئے اینکر و تجزیہ نگار

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ افراد صحت یاب ہوئے ہیں، انہو ں نے 7 بنیادی اصولوں پر عمل کیا ہےجس کے بعد وہ صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہےیا اس میں اس کی علامات موجود ہیں، اگر وہ اس طریقے کار کو اپنائے گا تو اس کا شمار بھی 1 لاکھ افراد میں ہو جائے گا۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ضروری ہے خود پر یقین کے میں اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتا ہوں، اگر انسان اپنے دماغ میں اس بات کو بیٹھا لے کہ اسے کچھ نہیں ہو گا تو قدرتی طور ہر اس کی قوت مدافعت بہتر ہو جائے گی جس کی مدد سے وہ اس بیماری سے لڑنے میں کامیاب ہو جائے۔دوسرے عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے بہت زیادہ ضروری ہے کہ وہ معمولی ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں، اس طرح ان کی جسمانی قوت میں اضافہ ہو گا۔ مزید بات کرتے ہوئے جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ سب سے اہم چیز ہے اپنے خدا کا شکر کرنا، جو شخص جس بھی حالت میں موجود ہو گا، اسے اپنے خدا کا شکر ادا کرنا چاہیئے، خدا اسے صحت عطا کر دیتا ہے۔چوتھی عادت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صحت یاب ہونےو الے افراد میں ایک عادت دیکھی گئی ہے کہ انہوں نے بیماری میں بھی صدقہ دینے کو اپنی عادت بنائے رکھا ہے، انہوں نے اس عادت کو نہیں چھوڑا جس کی وجہ سے ان پر خدا کی رحمت ہوئی۔دنیا بھر میں دیکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلتے ہی لوگوں نےایک دوسرے کی مدد کرنا شروع کر دی تھی، ہسپتالوں میں کھانا ہو یا کسی کی مالی مدد، پوری دنیا اس مسئلے پر متحد نظر آئی تھی۔جاوید چوہدری نے اسی بات کو اگلا عمل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مد د کے جذبے نے پوری انسانیت کو زندہ رکھا ہوا ہے، اگر اسی کو انسان اپنی فطرت میں بیٹھا لے تو انسان اس طرح کی وباؤں سے بچ نکلتا ہے۔اپنی بات مکمل کرتے ہوئے جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت یاب ہونے والے افراد میں سے زیادہ طرافراد نے بیماری کے دوران گرم پانی، چائے، کافی وغیرہ کا بہت زیادہ استعمال کیا تھا اور وہ لوگ خود ہسپتالوں میں پیدل چل کر آئے تھے کیونکہ وہ زیادہ لوگو ں کو اس سے متاثر نہیں کرنا چاہتے تھے۔یادرہے کہ دنیا بھر کےماہرین کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ تا ہم جاوید چوہدری نئ بنیادی حل بیان کرکے بتایا ہے کہ انسان کس طرح اس بیماری سے لڑ سکتا ہےا ور کس طرح ایک لاکھ لوگ اس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں