چین کی پاکستان میں کورونا کے خاتمے کیلئے پیش پیش! ایک اور شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)چین کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے پاکستان میں عارضی اسپتال قائم کرے گا۔ اسپتال قائم کرنے کے لیے تمام سامان چین سے پاکستان پہنچ گیا ہے، اس اسپتال میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ اس کے ساتھ چین نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد

جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے گزشتہ روز بیجنگ میں معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین میں اس وبا کے پھوٹنے کے بعد پاکستان اور اس کے عوام نے چین کی بروقت اور گرانقدر مدد کی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف حصوںمیں کورونا وائرس کے پھیلائو پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی صورتحال کو سمجھ سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس ، ماسک، حفاظتی لباس اور وینٹی لیٹر جیسی اشیاء عطیات میںدی ہیں تاکہ اس مرض سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم عارضی اسپتال قائم کرنے میں بھی پاکستان کی مدد کریں گے۔ قبل ازیں چین نے پاکستان میں اپنے ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھی بھیجی ہیں جو کہ مریضوں کی دیکھ بھال کریں گی۔جبکہ امدادی سامان کے جہاز بھی بھیجے ہیں جن میں وینٹی لیٹرز، ماسک اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔

close