لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے مسلم حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت تمام حکمران اللہ کے گھرجائیں اورگڑگڑا کرمعافی مانگیں، انشاءاللہ سب کی دعا قبول ہوجائے گی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان
میں وزیراعظم عمران خان اور مسلم حکمرانوں کو مشوری دہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں۔وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈرز کو بھی خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام حکمران اللہ کے گھر جائیں اور گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، انشاءاللہ سب کی دعائیں قبول ہوجائیں گی۔واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، جس کے باعث حکومت نے لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1865ہوگئی ہے۔ان میں 49 فیصد کیسز ایرا ن، 18فیصد دوسرے ممالک سے آئے، مقامی سطح پر33 فیصد لوگ متاثر ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے 58 افراد صحت یاب ہوئے اور 25 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ 12 افراد وینٹی لیٹر پر تشویشنا ک حالت میں ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 785777 ہو چکی ہے، اس وائرس نے اب تک 37815 افراد کی جان لی ہے جبکہ اس کے 165607 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے دگنی ہو گئی ہے جہاں ایک ہی روز میں 20 ہزار مریضوں کا اضافہ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 253 ہو گئی۔ امریکا میں کورونا وائرس سے منگل کو 565 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 3165 ہونے کے بعد چین میں اموات کی تعداد کے قریب پہنچ گئی ہے۔اس تازہ صورتِحال کے بعد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں