دعا منگی اغواءکیس، دعا منگی نے2 ملزمان کو شناخت کرلیا

(پی این آئی)گزشتہ سال کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے اغواء ہونے والی دعا منگی نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں 2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔گذشتہ سال 30 نومبر کو ڈیفنس سے اغواء ہونے والی دعا منگی کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر

مغویہ دعا منگی بھی سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت پیش ہوئی اور عدالت میں موجود ملزمان ذوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا۔دعا منگی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان ذوہیب قریشی ،مظفر اور ان کے دیگر ساتھیوں نے مجھے اغواکیا تھا۔خیال رہے کہ سندھ پولیس نے دونوں ملزمان کو رواں ماہ 18 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور دونوں ملزمان 31 مارچ تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔یاد رہے کہ ڈیفنس میں 30 نومبر 2019 کو کار سوار ملزمان نے نوجوان حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور اس کے ساتھ موجود دعا منگی کو اغواکر کے فرار ہو گئے تھے تاہم وہ 6 دسمبر کی رات گھر واپس پہنچ گئی تھی۔بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دعا منگی کی رہائی 20 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی تاہم دعا کے اہل خانہ نے تاوان کی ادائیگی کی خبروں کو مسترد کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں