وہ بادشاہ جس نے چار بیویوں اور 20 گرل فرینڈز سمیت خود کو قرنطینہ کر لیا، دلچسپ تفصیلات آگئیں

برلن (پی این آئی) تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن اس وقت جرمنی میں موجود ہیں اور وہاں انہوں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے خود کو 20 گرل فرینڈز اور درجنوں خدام کے ہمراہ قرنطینہ میں رکھ لیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 67 سالہ بادشاہ نے جرمنی کے شہر گارمیخ پرتن کریچن میں واقع ایک فائیو سٹار

لگژری ہوٹل پورے کا پورا بک کروایا ہے جہاں وہ اپنے لاؤ لشکر اور 20 گرل فرینڈز کے ساتھ قرنطینہ میں ہیں۔ بادشاہ کی چار بیویاں بھی ہیں، تاہم ان کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ بھی قرنطینہ میں ان کے ساتھ ہیں یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں باقی ہوٹلز کورونا وائرس کے باعث بند کر دیئے گئے ہیں لیکن اس ایک ہوٹل کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے کیونکہ اس میں مقیم لوگوں کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے۔بادشاہ چھٹیاں منانے کے لیے کچھ عرصے سے جرمنی میں مقیم ہیں اور ان کے ساتھ سینکڑوں لوگ موجود تھے تاہم ان میں سے 119 افراد کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر واپس تھائی لینڈ بھیج دیا گیا ہے اور باقی اس ہوٹل میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں پہلے ہی بادشاہ کے خلاف انٹرنیٹ پر بغاوت ہو چکی ہے۔ ایک طرف تھائی لینڈ کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے اور اس کا بادشاہ بیرون ملک چھٹیاں منا رہا ہے جس پر تھائی عوام شدید غصے میں ہیں۔ پورا ہوٹل بک کروا کر قرنطینہ میں جانے کی خبر پر تھائی عوام مزید مشتعل ہو گئے ہیں اور انٹرنیٹ پر بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں بادشاہ اور بادشاہت کے خلاف بولنے کے خلاف سخت قوانین ہیں، جن کی خلاف ورزی پر 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے باوجود اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا پر ’ہمیں بادشاہ کی ضرورت ہی کیا ہے‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر جا رہا ہے اور ہزاروں لوگ اس ٹرینڈ میں پوسٹس کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں