اسکردو (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکردو میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، دونوں مریضوں کورپورٹ منفی آنے پر گھر بھجوا دیا گیا ہے۔ اس قبل دونوں مریض کورونا ٹیسٹ مثبت
آنے پرآئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج تھا۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں کو صحت تاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخواکے ضلع مردان سے بھی اچھی خبر آئی ہے جہاں تحصیل منگا میں کرونا وائرس کے مزید 3 تین مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی خاتون میں 9 دن قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر سے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اب وہ صحت یاب ہو گئی ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ 9 دن علاج کرنے کے بعد صحت یابی کی صور ت میں خاتون کو اس کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔اعدادوشمار کیمطابق پاکستان میں ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6ہوگئی ہے جسے ماہرین نے امیدافزا قرار دیا ہے۔ خیال رہے ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی جبکہ سندھ میں 429، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں147،اسلام آبادمیں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد 2ہے۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں61 فیصد کیسز21 تا 50 سال کی عمر کے ہیں، دوسرے ممالک میں کورونا سے متاثرہ مریض ضعیف العمر ہیں، پاکستان کی حد تک ہم مشاہدہ کررہے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیا وائرس میں کوئی تبدیلی آئی ہے ،یا موسمی تبدیلی کا اثر ہے؟ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1235ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں