لاہور (پی این آئی) حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد میں 12 ہزار روپے نقد تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم برائے معاشرتی تحفظ اور خاتمہ غربت ثانیہ نشتر نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوروناو وائر س سے متاثر ہونے والے مستحق غریب
خاندانوں کو 12 ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نقد گرانٹ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ امدادی پیکج کا ایک حصہ ہے۔ معاون خصوصی نے ہر پاکستانی شہری سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کے ہھیلاؤ کو روکنے کیلئے تعاون کی تاکید کی ہے۔ قرضوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے 7۔3 ارب ڈالر روپے کے قرض لے گی۔ریڈیو پاکستان پر عوام کو کورونا وائرس اور ملکی حالات سےآگاہی دیتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ عوام کو اشیاء خورد نوش کی ترسیل پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اشیاء کی ترسیل کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے تھی ۔ایکسپورٹرز کے لیے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا گیا۔70 لاکھ مزدوروں کیلئے 3 ہزار روپے کا ماہانہ پیکج منظور کیا گیا۔جس کے تحت 70 لاکھ مزدور افراد کو تین ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لئے کل پیکیج کا اعلان کریں گے۔تعمیراتی انڈسٹری کے لیے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے ہوئے طبقے پر نظر رکھیں۔قبل ازیں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں