اسلام آباد(پی این آئی) کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار ہو گئی ہے جبکہ 22 ہزار اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ مہلک وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے
قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی تک پاکستان میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1100 سےزیادہ ہو گئی ہے جبکہ 8 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ایک پاکستانی انگریزی اخبار دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں موجود ایک پاکستان آرمی کی میجر جنرل عبیرہ چوہدری اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر کا بیٹا امریکہ میں کوروناوائرس کا شکار ہو کر دم توڑ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 26 سالہ رحمان شکر پاکستان آرمی کی میجر جنرل عبیرہ چوہدری اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر عرفان شکر کا بیٹا تھا جو امریکہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں بطورمالیاتی نظام فرائض سرانجام دے رہا تھا۔عرفان شکر میں کچھ دن قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں واشنگٹن کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا ہے۔ ریٹائرڈ بریگیڈیئر عرفان شکر اس وقت اسلام آباد میں موجود اسلام آباد میں شعبہ میڈیکل ایجوکیشن کے سربراہ ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کا خوف پایا جا رہا ہے، ماہرین کی جانب سے اس کی ویکسین تیا رکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ا بھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیںآئی۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے بعد ا بھی تک پاکستان میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1100 سےزیادہ ہو گئی ہے جبکہ 8 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں