برن (پی این آئی) ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے کورونا وائس کیخلاف جنگ کیلئے سوئٹزرلینڈ حکومت کو ایک 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب سوئس حکومت عالمی وباءکیخلاف لڑنے میں مصروف ہیں، کسی کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق سوئٹزرلینڈ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دنیا کا نوواں ملک بن گیا ہے اور سوئٹزر لینڈ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 8,800 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ پیر تک اس وائرس سے 86 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔راجر فیڈرر نے اپنے بیان میں کہا کہ ”یہ ہر کسی کیلئے بہت مشکل وقت ہے اور کسی کو بھی مدد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔ میں اور میری اہلیہ نے ذاتی طور پر 10 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی مدد کی جا سکے۔ “انہوں نے کہا کہ ہمارا اعلان صرف شروعات ہے اور امید کرتے ہیں کہ دیگر لوگ بھی اس کی تقلید کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ضرور آگے آئیں گے کیونکہ ہم مل کر اس وباءکیخلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں