معروف بھارتی گلوکارہ میں کورونا وائرس کی تشخیص, دوسری بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ممبئی (پی این آئی) بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر سے پازیٹو آگیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، بالی ووڈ کے مشہور گانے ’بے بی ڈول‘ کی گلوکار ہ کنیکا کپور گزشتہ دِنوں امریکا سے بھارت واپس آئی تھیں جہاں انہو ں نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا اور ان کے ٹیسٹ کے

نتائج پازیٹیو آئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنیکا کپور نے کورونا ہونے کے باوجود بھی لوگوں سے ملاقات کی اور پارٹیوں میں شرکت کی تھی، جب بھارتی پولیس کو یہ معلوم ہوا تو انہوں نے گلوکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کا دوبارہ سے ٹیسٹ کروایا۔اب بھارتی پولیس ان لوگوں کو تلاش کر رہی ہے جن سے کنیکا کپور نے پارٹیوں میں ملاقات کی تھی۔یاد رہے کہ کنیکا کپور نے اپنے اِس مرض کا اعلان تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی تھیں جس میں ایک تصویر دنیا کی تھی جس نے ماسک پہنا ہوا تھا جبکہ دوسری تصویر بھارتی گلوکارہ کی تھی۔بھارتی گلوکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’مجھے نزلہ زکام ہوا تھا جس کے بعد میں نے کورونا کا ٹیسٹ کیا اور میرے اِس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘انہوں نے لکھا تھا کہ ’اب میں اور میرے تمام گھر والے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔‘کنیکا کپور نے لکھا تھا کہ ’میں جب بھارتی ائیرپورٹ پر آئی تھی تو وہاں میری اسکریننگ بھی ہوئی تھی اور میں بالکل ٹھیک تھی لیکن 4 دن کے بعد مجھ میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔‘بھارتی گلوکارہ نے لکھا تھا کہ ’مہربانی کرکے آپ لوگ بھی تنہائی اختیار کریں اور اپنا خیال رکھیں۔‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں