کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز، تمام شاپنگ مالز، کاروباری و تجاری مراکز و مارکیٹیں بند اور پبلک ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل

اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد جاری ہے اور اس دوران خلاف ورزی کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کے مطابق حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری رہےگی، گزشتہ روز

لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 150 سے زائد دکانیں سیل کی گئیں اور 27 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔دوسری جانب پنجاب میں بھی پولیس لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے اور اس دوران رحیم یار خان میں غیرضروری طور پر گھروں سے نکلنے والے 100 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہےکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہے لہٰذا خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔گوجرانوالہ میں بھی لاک ڈاؤن کے دوسرے روز فیکٹریاں اور بازار بند ہیں جب کہ پولیس رینجرز کا شاہراہوں پر مشترکہ فلیگ مارچ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں اور غیر ضروری نقل وحرکت روکنے کیلئے سختی کی جائے گی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن پر عملدآمد جاری ہے جہاں ہنزہ میں ڈبل سواری اور ایک محلے سے دوسرے محلے میں جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ضلع نگر کے 4گاؤں کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا، ساس ویلی اور نگر خاص کے داخلی راستوں پر جی بی اسکاوٹ کے 50 جوان تعینات ہیں، ساس ویلی اور نگر خاص کے مقامی لوگوں میں 14 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان میں بھی لاک ڈاؤن کے تیسرے روز پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، پیٹرول پمپس اور تمام بینک بند ہیں، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں