کراچی(پی این آئی)ترجمان کےالیکٹرک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکام نے 240 ارب روپے کے-الیکٹرک کو ادا کرنے ہیں، بجلی کی فراہمی کے لیے ایندھن کی خریداری ضروری ہے، ان چیلنجز کے باوجود صارفین کو متواتر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔تاہم ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری ہونے
والے بیان کے مطابق 4 ہزار روپے سے کم کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ بڑھادی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق صارفین 10 اپریل تک اپنے بل جمع کرواسکتے ہیں، چیلنجز کے باوجود شہریوں کو متواتر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گرزشتہ روز نے سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات دی ہیں کہ جن شہریوں کے بل پانچ ہزار روپے سے کم ہیں ان سے رواں ماہ بل وصول نہ کیئے جائیں۔۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار روپے کا بل اگلے دس ماہ میں قسطوں میں وصول کیا جائے۔۔ ہدایت کے مطابق جن صارفین کے بل دو ہزار تک ہی ان سے بل وصول نہ کیا جائے۔۔ یہ بل آئندہ دس ماہ میں آسان اقساط میں وصول کیا جائے۔۔ آئندہ دو ماہ تک بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع نہ کیے جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں