کینیڈا کے بعد روس نے بھی لاک ڈاون کا اعلان کیا

ماسکو (پی این آئی) روس کو بھی لاک ڈاون کرنے کا اعلان، 18 مارچ کے بعد کوئی غیر ملکی روس میں داخل نہیں ہو سکے گا، فیصلے کا اطلاق یکم مئی تک ہوگا۔ روسی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اٹلی، اسپین، پرتگال اور کینیڈا کے بعد اب روس نے بھی لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ بتایا

گیا ہے کہ روس نے مکمل کی بجائے محدود لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ 18 مارچ سے یکم مئی تک کوئی بھی غیر ملکی روس میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ جبکہ اس عرصے کے دوران روس میں مقیم لوگوں کو بھی ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ روس میں اب تک کرونا وائرس کے 93 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 223 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7067تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر 349 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 2158 ہو گئی ہے جبکہ 3233 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 27980 ہو گئی ہے، ایران میں وائرس کا شکار مزید 129 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 853 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 991 ہو گئی ہے، ایران وزارت صحت کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور کسی بھی صوبے میں سفر سے گریز کریں، اسی طرح اسپین میں مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے، یہاں پر مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 335 ہو گئی ہے جبکہ 1440 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، چین میں وائرس نے مزید 14 زندگیوں کو نگل لیا، چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3213 ہو گئی ہے جبکہ 36 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 80880 ہو گئی ہے، 67819 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ 9848 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 3226 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور سویڈن میں 4، 4 امریکہ اور جاپان میں 3، 3 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 71 اور جاپان میں 27 تک پہنچ گئی ہے، انڈونیشیا میں 17 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 134 ہو گئی ہے، کویت میں مہلک وائرس کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تعداد 123 ہو گئی، متاثرہ مریض حالیہ دنوں میں امریکہ، ایران، برطانیہ اور قطر سے آئے ہیں، اسرائیل میں 37 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد تعداد 250 تک پہنچ گئی ہے، چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں