سعودی عرب میں گرفتاریوں کا موسم ختم نہ ہوا، بڑی فوجی شخصیات سمیت سینکڑوں عہدیداران گرفتار۔۔پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

ریاض (پی این آئی )سعودی عر ب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی(Nazaha) کے مطابق بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے دوران معلوم ہواہے کہ 379 ملین سعودی ریال کی انتظامی اور مالی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران 674 افراد سے تفتیش کی گئی جن میں سے 298 افراد کے خلاف

کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان کے کیسز خصوصی عدالت کو بھیج دیئے گئے ہیں ۔ کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان پر رشوت ، غبن ، عوامی رقم کے ضیاع ، عہدے کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ 16 افراد میں سے آٹھ افراد کا تعلق فوج سے ہے جن میں ایک میجرجنرل ہیں جبکہ باقی ریٹائر ہو چکے ہیں ، ان پر2005 اور 2015میں رشوت خوری ، منی لانڈرنگ وزارت دفاع میں سرکاری معاہدوں کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ۔کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے علاوہ دو ججز ، دو میجر جنرل ، ایک بریگیڈیئر اور تین کرنل مبینہ طور پر طاقت کے غلط استعمال اور رشوت لینے کے سنگین الزامات لگا ئے گئے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں