امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےاہم اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےجماعت اسلامی کی جانب سے پورے ملک میں ’رجوع الی اللہ مہم‘ کا آغاز اور تمام بڑی سرگرمیاں ملتوی کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں خوف کا عالم ہے،اللہ سے بغاوت پر مبنی نظام اور نعمتوں کی ناشکری

کی وجہ سے پوری دنیا خوف اور بھوک و افلاس کا شکار ہے،جن کا کام قوم کی حفاظت تھا وہ خود غیر محفوظ ہیں،امریکہ برطانیہ اور چین جیسی بڑی طاقتیں بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں،یہ صورتحال اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اللہ کائنات کا حاکم ہے، جس کے سامنے کسی کو دم مارنے کی جرات نہیں اور وہ تنہا اس پوری کائنات کے نظام کو اپنی مرضی سے چلارہا ہے، اس لیے کورونا وائرس جیسی عالمی وباءکے امتحان و آزمائش سے نکلنے کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے، صدر ،وزیر اعظم اور آرمی چیف کو رجوع الی اللہ کی اس تحریک کی قیادت کرنی چاہئے،ہمیں انفرادی و اجتماعی زندگی میں گناہوں سے توبہ و استغفار اور اللہ کی رضا اور فرمانبرداری کا رویہ اپنانا ہوگا۔منصورہ میں منعقدہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےسینیٹر سراج الحق نےکہاکہ حکمران امریکہ روس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی ذات سے توبہ و استغفار اوررجوع الی اللہ کا آغاز کریں،جب بڑے اچھے ہوں گے تو قوم بھی نیکو کار بن جاِئے گی، جب بڑے اصل راستہ چھوڑتے ہیں تو قوم بھی بھٹک جاتی ہے،حکمران اللہ اوراس کےرسولﷺ کی طرف دیکھنے کی بجائے مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں، حکمران ہروہ کام کررہے ہیں جس سےاللہ ناراض اورمغرب وامریکہ خوش ہو جس کی تازہ مثال زینب الرٹ بل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک سمیت دنیا میں ظلم وجبر کا نظام چل رہا ہے،لادینیت کا سیلاب ،بزرگوں کے احترام بچوں پر شفقت میں کمی آئی ہے،اللہ سے بغاوت کے اس نظام کی وجہ سے کورونا سمیت مختلف وباؤں نے سب کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے کیوںکہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،پوری دنیا کو رجوع الی اللہ کرنا ہوگا،میرا جسم میری مرضی نہیں جس کی کائنات ہے صرف اس کی مرضی چلے گی،جماعت اسلامی نے بڑے پروگرام عارضی طور معطل کردیئے ہیں سوموار سے رجوع الی اللہ مہم شروع کی جائے گی۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مغرب دینی مدارس کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کررہا ہے ،ہمارے حکمران بھی ان کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں،مدارس اسلام کے قلعے اور اصلاح کے مراکز ہیں، تعلیمی بجٹ سے دینی مدارس کو کچھ بھی نہیں دیا جا رہا ہے،حکومتی وزیر مشیر سب سے پہلے اپنے کردارکو درست کریں اور پھر دوسروں کی اصلاح کی بات کریں،دینی مدارس کے خلاف سازش کو ناکام بنانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت صرف میڈیا میں موجود ہے اور کہیں بھی نظر نہیں آتی،جماعت اسلامی آئین کی بالا دستی ا ور اداروں کے استحکام اور خودمختاری کی جدوجہد کررہی ہے تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی و خوشحال بنایاجا سکے۔انہوں نےکہاکہ حکومت اب میڈیاکودبانےکی کوشش کررہی ہے،ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہےکہ عدالت اورصحافت سمیت ہر ادارہ انکے کنٹرول میں ہو،صحافت حکومت کو آئینہ دکھاتی ہے آئینہ توڑنے کی بجائے حکومت اپنی اصلاح کرے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں