لاہور (پی این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر صوبہ پنجاب میں دفعہ 144نافذکردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے یہ اقدام کورونا وائرس کو روکنے کیلئے اٹھایا ہے۔ صوبے میں عوامی اجتماعات اور گروپس کے اکٹھے
ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کی تردید بھی کی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ ابھی تک پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ پنجاب میں ابھی تک 90لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے البتہ تاحال کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔تاہم اب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں