پی ایس ایل ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کیلئے بُری خبر

کراچی (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنا لی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 136 رنز کے تعاقب میں شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تو شرجیل خان گزشتہ میچ کی فارم برقرار رکھے نظر آئے جنہوں نے پہلے اوور میں 2 چھکے اور2 چوکے لگائے اور پھر دوسرے اوور میں ظفر گوہر کو بھی 2 چھکے جڑے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61 رنز جوڑے تاہم اس موقع پر شرجیل خان عاکف جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، انہوں نے 14 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔بابراعظم بھی مجموعی سکور میں بغیر کسی اضافے کے محمد موسیٰ کی گیند پر کلین بولچ ہو گئے، وہ 20 گیندوں پر 18 رنز بنا سکے۔ کیمرون ڈیلپورٹ اور عماد وسیم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 30 رنز جوڑ کر مجموعی سکور 90 پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر کیمرون ڈیلپورٹ شاداب خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، وہ 24 گیندوں پر صرف 11 رنز بنا سکے۔ آل راؤنڈر افتخار احمد بھی صرف ایک سکور کے مہمان ثابت ہوئے اور شاداب خان کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 106 کے مجموعی سکور پر کپتان عماد وسیم بھی ہمت ہار بیٹھے اور 26 رنز بنا کر ظفر گوہر کی گیند پر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے اور اس کیساتھ ہی میچ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ وکٹ کیپر بلے باز شیڈوک والٹن نے اہم موقع پر ایک چھکا اور چوکا لگا کر کراچی کنگز کی امید کی جیت پھر روشن کر دی تاہم 118 کے مجموعی سکور پر رومان رئیس کی گیند پر حسین طلعت نے شاندار کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا جس کے بعد عمید آصف اور کرس جورڈن نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔ عمید آصف 17 اور کرس جورڈن 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد موسیٰ ، ظفر گوہر، عاکف جاوید اور رومان رئیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو رضوان حسین اور فل سالٹ نے 35 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر رضوان حسین عمید آصف کی گیند پر شیڈوک والٹن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 59 کے مجموعی سکور پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا اور فل سالٹ بھی 25 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کرس جورڈن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے جارحانہ بلے بازی کے ذریعے بڑے ہدف کی جانب پیش قدمی کرنا چاہی مگر وہ اپنا جلوہ دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور 14 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 12 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ جارح مزاج بلے باز آصف علی بھی اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں ناکام رہے اور 5 گیندوں پر صرف 2 رنز بنا کر کرس جورڈن کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ کولن انگرام نے 18 ویں اوور میں کرس جورڈن کو چوکا لگا کر جارحانہ عزائم ظاہر کیا تاہم اگلی ہی گیند پر و ہ سنگل لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 15 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 14 رنز بنائے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف 12 اور ظفر گوہر 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے تمام باؤلرز نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی دکھائی اور عمید آصف، کرس جورڈن، عماد وسیم، ارشاد اقبال اور افتخار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ میچ کیلئے کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، شیڈوک والٹن، افتخار احمد، محمد عامر خان، کرس جورڈن، اسامہ میر، عمید آصف اور ارشاد اقبال شامل تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، حسین طلعت، کولن انگرام، آصف علی، فہیم اشرف، موسیٰ خان، رومان رئیس، ظفر گوہر اور عاکف جاوید شامل تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں