لاہور (پی این آئی) جیو نیوز کو ملک بھر میں بند کر دیا گیا ، جیو نیٹ ورک حکام کا الزام ہے کہ کیبل نیٹ ورکس کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ چینل کو یا تو بند کر دیا جائے، یا پچھلے نمبروں پر ڈال دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے حکام الزام عائد کر رہے ہیں کہ ملک بھر میں ان کے
چینل کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پیمرا جیو نیوز کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔ گزشتہ روز وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس کے بعد جیو کی نشریات کو مختلف کیبل آپریٹرز سے بند کروا دیا گیا یا پچھلے نمبرز پر ڈال دیا گیا ہے۔ دوسری جانب صحافتی تنظیموں نے جنگ، جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ایما پر نیب کے اس اقدام سے نہ صرف جنگ اور جیو کے ہزاروں کارکنوں کا روزگار دائو پر لگ گیا ہے بلکہ حکومت کی میڈیا دشمن پالیسی بھی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری جنگ پر حملہ نہیں بلکہ یہ حکومت کی ناکام پالیسیوں پر کڑی تنقید کرنے والے میڈیا ہائوسز کے خلاف کریک ڈائون کی شروعات ہے جس کی زد میں مزید صحافتی ادارے بھی آئیں گے۔ حکومت نیب اور ایف آئی اے کے اداروں کو استعمال کرکے آزادی صحافت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، گذشتہ چار ماہ سے جنگ جیو کے نہ صرف اشتہارات بند ہیں بلکہ میر شکیل الرحمٰن، جیو کے اینکرز، رپورٹرز کو مسلسل نیب کی طرف سے دھمکیاں دینے کا سلسلہ بھی جاری تھا جس کے بعد نیب نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرلیاہے۔ ان کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے ۔
<p> پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں