پاک فوج کےکتنے بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی؟

راولپنڈی(پی این آئی)پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانیوالوں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈئیرز بھی شامل ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر

ترقی دیدی گئی۔ ترقی پانیوالوں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈئیرز بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر فہیم عامر، بریگیڈئیر راشد محمود، بریگیڈئیر عبدالعید، بریگیڈئیر شاہد منظور، بریگیڈئیر ارشد محمود، بریگیڈئیرمحمد عاطف منشاء، بریگیڈئیر افتخار حسن چودھری شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر محمد عمر بشیر، بریگیڈئیر اسدالرحمان ، بریگیڈئیر واجد عزیز، بریگیڈئیر کامران تبریز سویرا، بریگیڈئیر محمد رضا ایزاد اور بریگیڈئیرچوہدری عامر اجمل شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بریگیڈئیرجواد احمد قاضی، بریگیڈئیر احسان علی، بریگیڈئیر کامران نذیر، بریگیڈئیر شبیر ناریجو، بریگیڈئیرعاصم رحمانی، بریگیڈئیر جاوید دوست چانڈیو، بریگیڈئیر سید آصف حسین، بریگیڈئیر محمد اسحاق خٹک، بریگیڈئیر احمد بلال، بریگیڈئیر شہباز تبسم، بریگیڈئیر ظفر اقبال اور بریگیڈئیر عمران اللہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیر محمد محسن قریشی، بریگیڈئیر ظہیر اختر ، بریگیڈئیر حمود سلطان، بریگیڈئیر حفیظ الدین، بریگیڈئیر سلمان سلیم، بریگیڈئیر محمد ظفر علی، بریگیڈئیر سید خرم شہزاد، بریگیڈئیر بلال عمیر، بریگیڈئیر عتیق الرحمان، بریگیڈئیر راؤ علی شان خان اور بریگیڈئیر عبیرہ چوہدری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں