عمران خان کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا۔۔ن لیگ نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی، سینئر پی ٹی آئی رہنما مسلم لیگ (ن)میں شامل

اسلام آباد (پی این آئی)ضلع چکوال کی بڑی سیاسی شخصیت سردارمنصورحیات ٹمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کااعلان کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سردارمنصور کو دوبارہ اپنے گھر میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں،

ملک غیرمعمولی صورتحال کا شکار ہے، نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا،عمران خان مزید پانچ سال رہے تو کوئی ان کا نام لیوا بھی نہیں ہوگا، موجودہ حکومت کوعدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور میڈیاسے ٹھنڈی ہوائیں ملیں، موجودہ حکمرانوں کا اناڑی پن ملک کو بہت مہنگا پڑرہا ہے،سیاسی مخالفین کونیب سے دبانے کے بعد اب میڈیا کو دبانے کی کوششیں عروج پر پہنچ چکی ہیں،اب مسئلہ نئے انتخابات سے حل نہیں ہوگا، فیصلہ کرنا ہوگا، ملک کوآئین کے مطابق چلاناہوگا۔جمعہ کو ضلع چکوال کی سیاسی شخصیت سردارمنصور حیات ٹمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو بھائی سمجھتا ہوں، پہلے دوست تھے پھر بھائی بنے اور اب لیڈر بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف صاحب سے ملاقات ہوچکی تھی،آج سے مسلم لیگ ن کا ایک کارکن بن کر کام کروں گا۔ لیگی رہنما احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سردار منصور ٹمن کو اپنے گھر میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں،قوم دیگر تمام جماعتوں کو جان چکی ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے،ان حالات کا سامنا بھی غیرمعمولی لوگ ہی کرسکتے ہیں،ترقی پذیر ملک کے حالات آج کہاں پہنچا دئیے گئے ہیں،آج ثابت ہوگیا کہ سیاست کمزور ہوگی تو معیشت بھی کمزور ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا اور ملک کو ترقی دی،تمام ملک قرضے لے کرہی ترقی کرتے ہیں،اگر یہ حکومت رہتی ہے تو یہ جتناقرضہ پاکستان نے ستر سال میں لیا وہ اس دورمیں دوگنا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب ریاست خود سیاسی لیڈروں پر خود ہیروئن ڈالنا شروع کردے تو سوچیں کس طرح کی سوچ بنائی جارہی ہے،آج نام نہاد جمہوریت میں ایک وزیراعظم حکم دیتا ہے ایک رکن اسمبلی اور پارٹی کے صوبائی صدر پر ہیروئن ڈالو تاکہ لوگ ڈریں،چیلنج کرتے ہیں ٹی وی کیمرے لگاکر عوام کو دکھائیں کہ نواز شریف حکومت نے کون سی کرپشن کی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ حکومت کو عدلیہ سے ٹھنڈی ہوائیں، اسٹیبلشمنٹ سے ٹھنڈی ہوائیں اور اپوزیشن کو بند کردیا،اس کے باوجود ان سے جہاز ٹیک آف بھی نہیں ہورہا،موجودہ حکمرانوں کا اناڑی پن ملک کو بہت مہنگا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہرسال ٹڈی آتی تھی اور اسے تلف کردیا جاتا تھا لیکن آج ٹڈی دل تلف کرنے کا فنڈ کھایا گیا،پولیو ملک سے ختم ہوگیا تھا لیکن انہوں نے دوبارہ اس کو جگا دیا ہے،کرونا وائرس کے حوالے سے بھی موجودہ حکمرانوں نے سستی دکھائی ہے۔ انہوں

نے کہاکہ یہ واحد حکومت ہے جو اقدامات نہیں کرتی اور ٹویٹس پر حکومت چلاتے ہے۔ احسن قبال نے کہاکہ جس ملک میں سیاست اور معیشت کمزور ہوجائے تو ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ بھی اس ملک کو نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ یہی سوویت یونین کا حال ہوا،بہتر سال میں بھارت کو کشمیر کو ہڑپ کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت میں پاکستان بے ہیبت ہوگیا ہے کہ مودی کشمیر کو ہڑپ کرگیا۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم اوئی آئی سی کا اجلاس بھی نہیں بلاسکتے،ہمیں اس ملک کی معیشت کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا ہے،دوبارہ اس ملک کو آئین کی بالادستی والا ملک بنانا ہے،اس کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ مسلم لیگ ن ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوہزار تیرہ سے اٹھارہ تک پاکستان نے جتنی ترقی کی وہ بہتر سال میں نہیں کی،سی پیک کا منصوبہ نہ روکا جاتا تو پاکستان میں ایک نئے صنعتی انقلاب نے قدم رکھنا تھا،سردار منصورحیات ٹمن کا فیصلہ قومی امنگوں کے مطابق ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں