کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیمل ملز نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ٹیمل ملز نے کہا ہے کہ ابھی ہم ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے اور سب کی طرح ہمارے پاس بھی فائنل فور میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیمل ملز نے کہا کہ پی ایس ایل شروع

ہونے سے پہلے عمر اکمل کے اخراج سے کمبی نیشن ڈسٹرب ہوا تاہم ہماری ٹیم اب بھی کم بیک کر کے فائنل فور میں جگہ بنانے کی اہلیت رکھتی ہے، ہماری کارکردگی میں فرق ضرور آیا تاہم اگلے میچز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کہ طرف سے کھیلنا اچھا لگ رہا ہے ابھی دو گیمز باقی ہیں، جیت کر کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے، اس لیگ میں فاسٹ باؤلرز کو سخت محنت کرنا پڑی ہے۔نسیم شاہ اور محمد حسنین میں بہت ٹیلنٹ ہے جنہوں نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے بہت اچھا تاثر چھوڑا ہے اور یہ مستقبل میں مزید اچھی باؤلنگ کرنے کے قابل ہوں گے، پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونے سے لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، سب وینیوز کے سٹیڈیمز اور کراو¿ڈ شاندار رہا ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں