نواز شریف سمیت سب پارٹی والے لوٹے ہیں، حمزہ شہباز میں اتنی جرات نہیں مجھے پارٹی سے نکال کر دکھائیں، ن لیگی رکن اسمبلی نے علم بغاوت بلند کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیک ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کھری کھری سنا دیں، انہوں نے کہا کہ نوازشریف سمیت تمام پارٹی رہنماء لوٹے ہیں، حمزہ شہبازمجھے پارٹی سے نکال سکتے تو نکال دیں، لیکن ان میں اتنی جرات نہیں، وزیراعلیٰ سے بہت سے لوگ ملاقات کررہے ہیں ان

کو پتا ہی نہیں ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد ن لیگ کے سینئر رہنماء حمزہ شہبازکے سخت ردعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی تک مسلم لیگ ن میں ہوں، حمزہ شہباز اگر نکال سکتے ہیں تو نکال دیں۔پتا نہیں حمزہ شہباز مجھے پارٹی سے نکال سکتے ہیں یا نہیں۔ نوازشریف سمیت تمام رہنماء لوٹے ہیں، حمزہ شہبازمیں اتنی جرات نہیں کہ مجھے پارٹی سے نکالیں، وزیراعلیٰ پنجاب سے بہت سے لوگ ملاقات کررہے ہیں ان کو پتا ہی نہیں ہے۔حمزہ شہباز کو چیلنج کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں کو پارٹی سے نکالیں۔ واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو غیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کروائی، ملاقات کرنے والوں میں نشاط ڈاہا، الدین، فیصل خان، محمد غضنفر، محمد ارشد ، اشرف علی، اظہرعباس اور یونس انصاری شامل ہیں، اس موقع پر طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان ارکان کا نوٹس لیں گے۔ مجھے ارکان اسمبلی کی ملاقات کا ابھی علم ہوا ہے۔ پہلے بھی ایسی کوششیں ناکام ہوئیں، آئندہ بھی ناکام ہوں گی۔ مسلم لیگ ن کوئی مانگے تانگے کی جماعت نہیں ہے۔ہماری جڑیں عوام میں ہیں ، مسلم لیگ ن سلیکٹڈ جماعت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی، غربت سے تنگ عوام کی دہائیاں سنے۔ لیکن حکومت اس طرح کے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں