جہلم(طارق مجید کھوکھر)تاجروں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے لیکن تاجروں کو بھی قانون پر عمل کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جہلم میں میونسپل کارپوریشن کی پراپرٹی کے آکشن کے سلسلہ میں تاجروں
کو ریلیف دلانے کے لیے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی قیادت میں ہم نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی جس میں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر شیخ ندیم اصغر اور ندیم خان بھی موجود تھے جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بھجوائے گئے آکشن کے معاملات دیکھنے کے بعد کہا کہ جب ان دکانوں کی جب اسیسمنٹ ہوئی تھی اس وقت تاجروں نے اس اسیسمنٹ پر کوئی اعتراض نہ کیا جبکہ قانون کے مطابق جب دکانوں کا آکشن ہوا تو یہ تاجر اس آکشن میں شامل نہ ہوئے جبکہ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم نے قانون کے مطابق آکشن کے تمام مراحل طے کیے جو کہ قابل ستائش ہیں اس لیے تمام تاجر قانون کے مطابق اس پر عمل کریں حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ اس آکشن کو ملتوی کروانے کے لیے تمام تاجر ڈپٹی کمشنر جو کہ ثالث ہوتا ہے کے پاس اپیل کرتے تو ان کے مسائل حل ہوسکتے تھے۔ لیکن تاجروں نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کی جس میں ان کے خلاف فیصلہ آیا اسی طرح اس فیصلے کے ساتھ ڈبل بینچ میں اپیل کی گئی وہاں سے بھی فیصلہ ان کے خلاف آیا جس سے آکشن قانونی طور پر صحیح تھا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ چونکہ تمام معاملات قانون کے مطابق ہوئے ہیں اس لیے ان پر عمل کرنا تاجروں کی ذمہ داری ہے جس کو پورا کیا جائے۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں