اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نےوزیراعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، دوران ملاقات آئندہ حج انتظامات، کرونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی تازہ ترین صورتحال سمیت صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ہونے والی “فکری نشست” پر بھی تفصیلی
بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پیر نورالحق قادری کو حج انتظامات، عمرہ زائرین اور خاص طور پر کرونا وائرس کے حوالے سے سعودی وزیر حج اور دیگر وزارت کے لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تاکہ حج انتظامات اور عمرہ زائرین کو جن تکالیف اور مشکلات کا سامنا ہے ،اس کے فوری حل کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری نے وزیراعظم کو وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام منعقدہ فکری نشست میں “پاک و سرسبز پاکستان، تعلیم، صحت، قانون اور من گھڑت خبریں ” کے عنوانات کے حوالے سے جید علما کرام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد مشترکہ اعلامیہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے معاشرتی اصلاح کے حوالے سے علما کرام کے ساتھ ملکر ممبر و محراب کے موثر کردار کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں