چاند کی روہیت پر اختلافات، حکومت نے معاملات حل کرنے کی کوششیں تیز کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی) چاند کی رویت سے معتلق اختلافات ختم کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس طلب کیا جو کہ کل

منعقد کیا جائے گا۔اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سائنٹیفک کمیٹی شرکاء کو بریفنگ دے گی۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سائنٹیفک کمیٹی قومی اسمبلی اور سینیٹ کمیٹیوں کو چاند کی پیدائش پر بریفنگ دے گی۔کمیٹی قائمہ کمیٹیوں کو چاند دیکھنے کے جدید طریقے پر بھی تفصیلی بریفنگ دے گی،بریفنگ دینے کا مقصد آئندہ عید سمیت دیگر مذہبی تہواروں پر اختلافات ختم کرنا ہے۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبل ایاز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ناظم اعلیٰ وفاق المدارس عربیہ مولانا حنیف جالندھری مدعو ہیں۔اجلاس کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان،پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین طاہر محمود اشرفی،مسجد قاسم خان پشاوت کے ہمتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور علامہ ناصر عباس کو بھی مدعو کیا ہے۔اس سے قبل ایک بیان میں ی فواد چوہدری نے رمضان اور شوال کے چاند پر مخالفت کرنیوالوں پر تنقیدکی۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے واضح طور پرکہا کہ ہمیں ان لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا کہ کون سی مسجد سے چاند صیح نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمان اب بزرگوں کے بجائے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انشاء اللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا، جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سی5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمٹیوں کو اس امر پر بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوارتقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننا چاہئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں