وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریلویز کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لیے تنظیم نو کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ریلوےکی تنظیم نو سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد سمیت

ریلوے کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں ریلوے خسارے میں کمی، مسافر کوچز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی گئی، ریلوے کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ شیخ رشید نے اجلاس میں مسافروں کو سہولیات دینے سے متعلق بریف کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے ریلوے کی ترقی نہایت ضروری ہے، ریلوے کو منافع بخش اور فعال ادارہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے حادثات میں جانی نقصانات قابل تشویش ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریلویز کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لیے تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تنظیم نو کے لیے مشیر اصلاحات کی مشاورت سے جامع پلان تشکیل دیا جائے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی تھی۔ وفاقی وزیر نے سکھر میں ٹرین کی بس کو ٹکر اور اموات سےمتعلق وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی تھی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صف اول کے صحافی شاہین صہبائی نے کہا ہے کہ لیگی سیاست میری سمجھ سے باہر ہے ۔ بیماری کی اداکاری کر کے پہلے پاکستان سے باہر بھاگ جاتے ہیں پھر اس کے بعد پاکستان کو وہاں سے دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر نواز شریف واپس آ گیا تو یہ ہو جائے گا وہ ہو جائے گا۔صف اول کے صحافی شاہین صہبائی کا کہنا تھا کہ لیگی سیاست کو کوئی منہ نہ لگائے لیکن افسوس مجھے اس میڈیا پر ہے جو ان کی باتوں کو بڑھا چڑھا کر دکھاتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اداکاری کر کے ملک سے باہر گیا اور پھر اس کے بعد وہاں جا کر ساتھ جانے والے موجودہ حکومت کو دھمکا رہے ہیں کہ شکر کرو کہ نواز شریف ملک سے باہر ہے اگر پاکستان آنے کا سوچ لیا تو تم لوگوں کو مصیبت بن جائے گی ،پاکستانی سیاست میں نیا بھونچال آ جائے گا ۔ کوئی ان سے پوچھے کہ تم لوگوں نے سارا ملک دیوالیہ کر ڈالا اب تو اپنی آخرت کا کچھ سوچ لو کچھ تو حیا کر لو ۔ کیا تم لوگوں کو مرنا بھولا ہوا ہے ۔ پاکستانی عوام شروع سے جہالت کی شکار ہے یہ تو اللہ تعالی سلامت رکھے وزیراعظم عمران خان کو جس نے لوگوں کو تھوڑا شعور دیا اور اچھے برے کے اندر فرق کرنے کی صلاحیت پیدا کی

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں