میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں

ڈیرن سیمی نے کوئی حوالہ دیے بغیر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں‘۔ان کے سوشل میڈیا پر پیغام کو ذومعنی قرار دیا جارہا ہے تاہم میچ کے دوران وہ ڈگ آؤٹ میں ران پر پٹی باندھے دکھائی دیے۔پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز

کے خلاف میچ سے قبل اس وقت دھچکہ لگا جب کپتان ڈیرن سیمی ان فٹ ہونے کی وجہ میچ میں شریک نہیں ہوئے ان کی جگہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کپتان کے روپ میں نظر آئے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن بھی مکمل فٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے پیر کی شام قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔شین واٹسن ملتان کے میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی پچھلے میچ میں بھی گراؤنڈ میں مکمل فٹ دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ مساجر ملنگ انہیں فٹ بنانے کے لیے مسلسل محنت کررہے ہیں۔قبل ازیں کراچی کیخلاف میچ میں ٹاس کے وقت وہاب ریاض نے کہا کہ پشاور زلمی کے مستقل کپتان ڈیرن سیمی اس میچ میں آرام کررہے ہیں ان کی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی کہا کہ ڈیر ن سیمی کو آرام دیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کو واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اسی لیے صدر پاکستان نے سیمی کو اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی میں پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر یاسر شاہ کو بھی پہلی مرتبہ موقع دیا گیا اور انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز کارلوس بریتھ ویٹ بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں