کوالالمپور (پی این آئی) ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں سابق وزیرداخلہ محی الدین یاسین نے ملک کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے،محی الدین یاسین 9 مارچ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ ملائشین میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے مہاتیر محمد نے اپنی اتحادی جماعت کے سربراہ انور ابراہیم سے
اختلافات کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ مہاتیر محمد نے اپنے استعفے کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔ انہوں نے ملائیشیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔گزشتہ روز ملائیشین میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ مہاتیر محمد نے اپنی اتحادی جماعت سے معاملات طے پانے کے بعد ایک بار پھر وزیراعظم بننے کے لیے حامی بھر لی ہے۔تاہم اتوار کو ملائیشیا کے بادشاہ نے محی الدین یاسین کو ملک کا نیا وزیراعظم بنانے کی منظوری دی جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محی الدین یاسین کو سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ محی الدین یاسین 9 مارچ کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔مہاتیر محمد نے محی الدین یاسین کے وزیراعظم بننے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ایسا لگ رہا کہ میرے ساتھ دھوکا کیا گیا کیونکہ مجھے 222 رکنی پارلیمنٹ کے 114 ارکان کی حمایت حاصل تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ کتنی عجیب بات ہے 2018 کے انتخابات میں ہارے ہوئے لوگ اب حکومت بنائیں گے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں